” کیا موٹرز“ کے خالص منافع میں 27.2فیصد کمی ریکارڈ

” کیا موٹرز“ کے خالص منافع میں 27.2فیصد کمی ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیﺅل(اے پی پی) جنوبی کوریا کار ساز کمپنی ” کیا موٹرز“ کے خالص منافع میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 27.2فیصد کی کمی ہوئی۔ کیا موٹرز حکام کے جاری بیان کے مطابق کمپنی نے رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران 657ارب وون کا خالص منافع حاصل کیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ میں کیا موٹرز کو 903وان کا خالص منافع حاصل ہوا تھا۔ حکام کے مطابق رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 27.2فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ گردشی منافع بھی 18.6فیصد کی کمی سے 567ارب وان رہا تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں 13فیصد اضافہ ہوا۔ یاد رہے کہ کیا موٹرز ہنڈا کی موٹرز کے بعد جنوبی کوریا کی دوسری بڑی کار ساز کمپنی ہے ۔

مزید :

کامرس -