موسم سرما میں سی این جی کی لوڈ شیڈ نگ کا امکان ،پی ایس او 4؛لاکھ ٹن پٹرول درآمد کریگا
کراچی(آن لائن)پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او)نے موسم سرما میں سی این جی کی لوڈ شیڈنگ بڑھنے کے امکان کے پیشِ نظر4 لاکھ ٹن پٹرول درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔پی ایس او کے حکام کے مطابق دسمبر 2014ءسے مارچ 2015ءکے دوران 4 لاکھ ٹن پٹرول درآمد کیا جائے گا، جس کے لیے ٹینڈر جاری کیے جاچکے ہیں۔حکام کے مطابق بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں جولائی سے اب تک 28 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے پٹرول کی درآمدی لاگت میں بھی کمی کی امید ہے۔ملک بھر میں پٹرول کی ماہانہ کھپت 3 لاکھ ٹن ہے اور سی این جی کی لوڈ شیڈنگ بڑھ جانے سے اس کی مانگ میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔موسم سرما کے دوران پنجاب میں ہفتے میں 5 روز جبکہ سندھ میں 3 دن سی این جی کا ناغہ کیا جاتا ہے۔