ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے،شاہد آفریدی

ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے،شاہد آفریدی

  

کراچی (آئی اےن پی)پاکستان کرکٹ ٹےم کے ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2015ءمیں پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے ،پی سی بی کے2016ء تک کپتانی کے فیصلے سے وقت سے پہلے کپتان بننے کیلئے کوشاں لڑکے اب صرف کرکٹ پر توجہ دیں گے۔غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کپتان بننے کی کوشش کرنےوالے اب کرکٹ کھیلیں گے،اگر پاکستان کرکٹ کے لئے کچھ بڑا کرنا ہے تو تمام پلیئرز کوکھل کر بغیر ڈرے کھیلنا ہوگا،سعیداجمل کی جگہ یاسر شاہ ، ذوالفقاربابر،رضاحسن بہترین ٹیلنٹ ہیں، ورلڈکپ 2015میں پاکستان کرکٹ ٹیم کچھ بھی کر سکتی ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ،سینئرز کو عزت ملنی چاہئے، یونس خان نے دبئی ٹےسٹ میں دو تاریخی اننگز کھیل کر ثابت کردیا کہ وہ آج بھی ایک بڑے کرکٹر ہیں ،شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹی 20 آسان گیم نہیں، 2016ءکیلئے ابھی سے پلان بنالیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ہوسکتا ہے کہ میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے کر اپنی پوری توجہ صرف ٹوئنٹی 20 کرکٹ پر ہی مرکوز کرلوں لیکن اس بارے میں کوئی بھی فیصلہ 2015 میں اپنی کارکردگی کو دیکھنے کے بعد ہی کروں گا۔شاہد آفریدی نے کہاکہ کرکٹ کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات میں بہت زیادہ بہتری آسکتی ہیں۔ ویسے بھی دونوں ممالک کے شائقین چاہتے ہیں کہ ہم ایک دوسرے کے ممالک میں جاکر پہلے کی طرح کرکٹ کھیلیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -