پاپور ٹیسٹ ، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 254 رنز بناکر آﺅٹ

پاپور ٹیسٹ ، بنگلہ دیشی ٹیم پہلی اننگز میں 254 رنز بناکر آﺅٹ

  

ڈھاکہ(سپورٹس ڈےسک) بنگلہ دیشی ٹیم ڈھاکہ ٹیسٹ کے دوسرے روز زمبابوے کی پہلی اننگز 240 کے جواب 254 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ مشفق الرحیم، محمد اللہ اور مومن الحق نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ زمبابوے کی طرف سے تنشے پینگارا نے پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ زمبابوے نے کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 5 رنز بنا لئے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں ٹیسٹ کے دوسرے روز بنگلہ دیش نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 27 رنز ایک کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو پوری ٹیم 14 رنز کی برتری کے ساتھ 254 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ کپتان مشفق الرحیم 64 ، محمد اللہ 63 اور مومن الحق 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ زمبابوے کی طرف سے تنشے پینگارا نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 5 رنز بنا لئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -