دبئی ، پاکستان نے چار سال بعد آسٹریلیا کیخلاف کامیابی حاصل کی

دبئی ، پاکستان نے چار سال بعد آسٹریلیا کیخلاف کامیابی حاصل کی

  

دبئی(آئی این پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرکے چار سال بعد آسٹریلیا کیخلاف فتح حاصل کی، پاکستان نے آخری مرتبہ 24 جولائی 2010ءکو آسٹریلیا کیخلاف آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ میں اپنی ہوم سیریز کے دوران لیڈز ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس شاندار فتح کے بعد پاکستان کیلئے آسٹریلیا کیخلاف فتح کا حصول ایک خواب بن کر رہ گیا تھا اور آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کیخلاف فتح پاکستان کیلئے سوہان روح بن گئی تھی لیکن دبئی میں ہوم سیریز میں ہونے والا پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کرکے اس ٹیسٹ میچ کو یادگار اور تاریخ ساز بنادیا جس میں ذوالفقار بابر اور یاسر شاہ نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کے مایہ ناز سعید اجمل پر باﺅلنگ ایکشن پر پابندی کے باعث پاکستان کی باﺅلنگ کو کافی حد تک سہارا دیا اور موثر اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اسی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین یونس خان نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں شاندار سنچریاں سکور کرکے چالیس سال بعد آسٹریلیا کیخلاف کسی بھی بیٹسمین کا دو نوں اننگز میں سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا اور پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 26 سنچریاں بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -