آئی سی سی ٹیسٹ ریکنگ پاکستان نے بھارت سے پانچویں پوزیشن چھین لی

آئی سی سی ٹیسٹ ریکنگ پاکستان نے بھارت سے پانچویں پوزیشن چھین لی

  

دبئی(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں کینگروز کو 221 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت سے پانچویں پوزیشن چھین لی ہے ۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں فتح کے بعد قومی ٹیم ایک درجہ ترقی کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی سے پانچویں پوزیشن پر آگئی ہے۔جبکہ بھارتی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر چلی گئی ہے۔آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر پاکستان تیسرا نمبر حاصل کرسکتا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -