اسلامی تحریک طلباءنے عشرہ فاروقؓ و حسینؓ کا آغاز کردیا
لاہور( خبرنگار) اسلامی تحریک طلباءپاکستان نے عشرہ فاروقؓ و حسینؓ کا آغاز یکم محرم الحرام سے کردیا مختلف مقامات پر خلیفہ دوئم سیدنا عمر فاروق ؓ اور سیدنا امام حسینؓ کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے تقاریب کا انعقاد کیا گیااسلامی تحریک طلباءکے مرکز سے جاری کے مطابق لاہور،قصور،نارووال،شیخوپورہ،اوکاڑہ،لیہ ،کراچی،صوبہ کے پی کے ،کشمیر ودیگر علاقوں میں پروگرامز منعقد کئے گئے اسلامی تحریک طلباءکے قائدین غلام عباس صدیقی،شاہد نذیر ،ذکی الدین،پروفیسر عبدالقدوس ،محمدرفیق الرحمان،سجاد مغل،محمد عدنان،فہیم جاوید،عبدالغفار،حافظ عبدالرحمان،حافظ عطاءالرحمان،کلیم الرحمان،قاری محمد شکیل نے اسلامی تحریک طلباءکے زیر اہتمام فاروق ؓوحسین ؓ سیمینارز ،جلسوں،لیکچررز ،مذاکروں،مباحثوں میں تحریک کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیفہ دوئم سیدنا فاروق اعظم ؓ اسلام کی مائیہ ناز،قابل احترام،ایمان کا حصہ شخصیت ہیں آپ ؓ نے اسلام کی سر بلندی کےلئے حضور ﷺ کی قیادت میں اہم کارنامے سرانجام دئیے،آپ ؓ کی زندگی کا ہر پہلو مسلمانوں کےلئے راہ ہدایت کا سر چشمہ ہے سیدنا عمر فاروق ؓ کو حضور ﷺ نے خود مانگا اور مراد پیغمبر کہلائے آپ ؓ نے اپنے دور خلافت میں حیرت انگیز ،ناقابل فراموش کارنامے سر انجام دئیے جو قیامت تک حکمرانوں کےلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
اسلامی تحریک طلباءکے رہنماوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام اسلامی سال کا پہلادن شہادت حضرت عمر فاروق ؓسے شروع ہوتا ہے جو مسلمانوں کو اسلام پر سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا دے رہا ہے یکم سے دس محرم الحرام تک عشرہ فاروق وحسین کے تحت پروگرام کرنے کا مقصد طلباءکو اسلام کی عظیم ہستیوں سیدنا عمر فاروقؓ اور سیدنا امام حسین ؓ کی سیرت وکردار سے آگاہ کرنا ہے شہدائے کربلا نے خلیفہ دوئم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کربلا کے میدان میں اسلامی نظام خلافت کے تحفظ کےلئے تاریخ ساز قربانی پیش کی جسے اہل ایمان اپنے لئے آئیڈیل سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ان ہستیوں ؓکے کارناموں سے واقفیت حاصل کرنے کےلئے انکی سیرتوں کا مطالعہ کرے مقررین نے کہا کہ یکم محرم الحرام کے چھٹی نہ کرکے حکومت مسلمانوں کے بنیادی حق کو سلب کرہی ہے حکومت دس محرم کی طرح یکم محرم پر چھٹی کا اعلان کرکے مسلمانوں کو ان کا بنیادی حق دے۔