عمران خان اپنی تحریک میں تنہا رہ گئے ہیں،راشدہ یعقوب شیخ

عمران خان اپنی تحریک میں تنہا رہ گئے ہیں،راشدہ یعقوب شیخ

  

لاہور( پ ر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عمران خا ن اب اپنی تحریک میں اس حدتک تنہا رہ گئے ہیں کہ وہ اکیلے ہی احتجاجی ٹینٹ میں بیٹھنے کا اعلان کررہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کی میں انہیں لے ڈوبی ہے وہ اب اکیلے ہی اپنی جماعت چلائیں گے ،ان کے احتجاج اور انتشار کی سیاست سے پورا ملک متاثر ہو ا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ پورا ملک ان سے نفرت کررہا ہے ،عمران خان نے بہت جلد اپنی سیاست ختم کرلی ہے اور اب وہ تنہائی کاشکار ہیں وہ اپنے کارکنوں کو چیخ چیخ کر بلا رہے ہیں مگر اب کوئی ان کے ساتھ دھرنا دینے کو تیار نہیں ہے ۔

۔ن کا30 نو مبر کا شو بھی ناکام ہوجائے گا رسوائی ان کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے عمران خان سیاست دان نہیں اپنی جماعت میں آمر بنے ہوئے ہیں اور ان کی آمرانہ سوچ کی وجہ سے ہی ان کو نقصان ہو ا ہے ،عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں وہ جمہوری نظام کے خلاف کو منصوبے لے کراسلام آباد آئے تھے وہ ناکام ہوگیا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -