شہداءساہیوال نے اپنے خون سے قادےانی رےشہ دوانیوں کے سامنے بند باندھا ، عبداللطیف

شہداءساہیوال نے اپنے خون سے قادےانی رےشہ دوانیوں کے سامنے بند باندھا ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ شہداءساہیوال نے اپنے مقدس خون سے عقےدہ ختم نبوت کی آبےاری کی اور قادےانی رےشہ دوانیوں کے سامنے بند باندھا وہ ہمارے راستے کی مشکلات کو اپنے خون کی قربانی سے آسان کرگئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ رشےدیہ کے شہید استاد قاری بشیر احمد حبیب(صدرمجلس احرارساہیوال)اور اظہر رفےق کی یاد میں منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے جامعہ رشےدیہ کے مہتمم مولانا کلیم اللہ رشےدی ،جمعےت علماءاسلام کے ضلعی امیر قاری سعےد ابن شہید ،جامعہ اشرفیہ عےد گا ہ کے مہتمم مولانا عبدالباسط،جامعہ انوریہ کے قاری رشےد احمد وقاری عتےق الرحمن ،مولانا محمدعابد،مجلس احراراسلام کے مبلغ مولانا منظور احمد،مولانامحمد دین شوق ،شیخ عبدالرزاق،حافظ مقصود احمد،حافظ محمد سلیم شاہ،مولانا شہزاد احمد نے شرکت وخطاب کیا۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ فرقہ وارانہ فسادات ،لسانی جھگڑے اور قتل وغارت گری کے واقعات کی آزادانہ تحقےقات ہوں تو ان کے پس منظر میں قادےانی لابی موجود نظر آئے گی لیکن ہماری اسٹےبلشمنٹ کے بغےر کوئی پالیسی مرتب نہیں کرتی اور اس طرح ملکی سلامتی خطرات سے دوچار ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پر حملہ صرف قابل مذمت ہی نہیں بلکہ خطرے کی گھنٹی ہے۔


نہوں نے کہا کہ اہل حق کو ایک ایک کرکے راستے سے ہٹاےا جارہا ہے ۔قاری منظور احمد طاہر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ شہداءختم نبوت ساہیوال قاری بشیر احمد حبیب اور اظہر رفیق کی بے مثال قربانی کوتحرےک ختم نبوت کی تارےخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائےگا اور ان کی یہ قربانی ہمیں درس دیتی ہے کہ ہم جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت وناموس پر مر مٹنے کےلئے ہر دم تےار رہیں ۔مولانا کلیم اللہ رشےدی نے کہا کہ شہداءختم نبوت کے اس کیس کے مدعی عبداللطیف خالد چیمہ نے جانقاہ محنت کے ساتھ کیس کی قانونی پیروی کے ذرےعے قادےانےوںکو سزا دلوائی جو ایک منفرد مثال ہے۔قاری سعےد ابن شہید نے کہا کہ جامعہ رشیدیہ ماضی کی طرح آئندہ بھی تحفظ ختم نبوت کےلئے کام کرنے والی جماعتوں ،اداروںاور شخصےات سے پوری طرح تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے قائد جمعےت مولانا فضل الرحمن پر حملے کو استعماری ایجنٹوں کی بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سیاسی میدان میں اہل حق کی رواےات کے امین ہیں ۔مولانا عبدالباسط نے کہا کہ شہداءختم نبوت کا مقدس خون ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم قادےانی دجل وفرےب کو بے نقاب کرکے تحریک ختم نبوت کومضبوط بنائیں۔ اجتماع کی قراردادوں میں مطالبہ کیا گےا کی وطن عزےز سے غےر ملکی تسلط اور مداخلت کاحقیقی سدباب کیا جائے ،قادےانی جماعت کو خلاف قانون قرارد ےاجائے ،مرتد کی شرعی سزا نافذ کی جائے ،قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پر حملے کے اصل محرکات وعوامل سے قوم کو آگاہ کیا جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچاےاجائے۔