جے یو آئی کا مو لا نا فضل الرحمن پر خود کش حملے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

جے یو آئی کا مو لا نا فضل الرحمن پر خود کش حملے کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)جے یو آئی(ف) لاہور نے مو لا نا فضل الرحمن پر خود کش حملے کے خلاف پر یس کلب کے باہراحتجاجی مظاہر ہ کیا ۔ قیادت مو لا نا محب النبی، مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا سیف الدین سیف،حافظ اشرف گجر ،حافظ ریاض درانی ،مولا نا عبد الماجد حقانی ،جمال عبد الناصر اور دیگر نے کی۔ مظاہرےن سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ دھر نوں سے انقلا ب نہیں آیا کر تا اور نہ ہی ناچ گا نوں سے تبدیلی ائے گی جے یو آئی پرانے پا کستان میں ہی پر امن اسلامی انقلاب بر پا کر نے کے لیئے جدو جہد جا ری رکھے گی انہوں نے کہا کہ مو لا نا فضل الرحمن دینی اسلام اور وطن عزیز کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرتے ہیں اس لیئے ان کو تیسری بار نشانہ بنا یا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ سانحہ کوئٹہ کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے سانحہ کے بعد وزیر اعلی کو اپنی کا بینہ سمیت مستعفی ہو جا نا چا ہیے انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک میں اسلام کے نفاذ اور پار لیمنٹ کی با لا دستی کے کو شاں ہے انہوں نے کہا کہ 73ءکے آئین نے پا کستان کو اسلامی ڈکلیئر کیا ہے اس لیئے اس کی حفاظت کی ذمے داری ہم سب پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ پا کستان قیامت تک قائم ر ہے گا اس کو توڑ نے والے خود ٹوٹ جا ئیں گے۔

 انہوں نے کہا کنٹینر کے ذریعے کو ئی انقلاب نہیں اسکتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں خلافت راشدہ لا نظام ہی نافذ ہو گا ۔ مظاہر ین سے قاری نذیر احمد،حافظ نصیر احرار،مو لا نا فصیح الدین سیف ،مو لا نا عبد النعیم،مو لا نا الطاف گوندل،مو لا نا محبوب الحسن ،حافظ اخلاق،حافظ غضنفر عزیز، حافظ مصطفی بٹنی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -