آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت 4ہزاریتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں،ڈاکٹر حفیظ الرحمن

آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت 4ہزاریتیم بچوں کی کفالت کر رہے ہیں،ڈاکٹر ...

  

لاہور(وقائع نگار )الخدمت آرفن کئیر پروگرام کے تحت آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے ذمہ داران کی دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاﺅنڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن ، سیکرٹری جنرل محمد عبدالشکور ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد اقبال ،ہیومن ریسورس کے منیجر آصف وسیم اورآرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے منیجر شبیر احمد سمیت ملک بھر سے ریجنل کوارڈنیٹرز اورآرفن فیملی سپورٹ آرگنائزرز نے شرکت کی۔ دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کی کارکردگی اور کام کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے منصوبہ بندی کا جائزہ لیا گیا۔ٹریننگ ورکشاپ میں یتیم بچوں کی ضروریات کے پیش نظر اُن کی کفالت اورنگہداشت کو مزید بہتربنانے کے حوالے سے خصوصی لیکچرز کا اہتمام بھی کیا گیا۔الخدمت فاﺅنڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے ورکشاپ میں موجود شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاﺅنڈیشن کا عزم ہے کہ معاشرے میں کوئی بھی یتیم بے سہارا نہ رہے ۔الخدمت فاﺅنڈیشن ملک بھر آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت 4,000 یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے۔جس میں انہیں تعلیم ، خوراک،صحت اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -