قرآن پر عمل کرنے سے ہماری دنیا اور آخرت بہتر ہوسکتی ہے،علامہ محمد اسلم

قرآن پر عمل کرنے سے ہماری دنیا اور آخرت بہتر ہوسکتی ہے،علامہ محمد اسلم

  

لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر مفسر قرآن پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمد اسلم صدیقی نے درس قرآن کی نشست میں کہا ہے ۔ کہ قرآن نصیحت اور ہدایت ہے اور یہ روشنی ہے قرآن پر عمل کرنے سے ہماری دنیا اور آخرت بہتر ہوسکتی ہے جبکہ ہماری کامیابیاں اللہ ہی کے راستے پر ہیں۔ جو ہمارا مددگار ہے بس ہمیں اللہ کو پکارنے کی ضرورت ہے اللہ کی نصرت اور مدد بہت قریب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تکلیف اور راحت اللہ ہی کی طرف سے آتی ہے وہ اپنے بندوں کو آزماتا ہے ہمیں صبر کا دامن اپنے ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے اور شیطان کی شیطانیت سے ہرحال میں بچنا چاہئے کیونکہ شیطان انسان کو کفر کی طرف لے جاتا ہے۔ اللہ کے نیک بندے اللہ ہی کی عبادت کرتے ہیں اور اسی سے مددمانگتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو دکھ دے کر آزماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت ایوب علیہ السلام پر تکلیف آئی لیکن انہوں نے صبر کا دامن نہ چھوڑا۔ حضرت ایوب علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ آپ زمین پر ٹھوکر ماریں پانی کا چشمہ نکلے گا ۔ اس چشمے کا پانی پیئے اور اس سے نہائیں ۔ بیماری دور ہوگئی۔ ڈاکٹر اسلم صدیقی نے مزید کہا کہ ہمیں آخرت کی فکر کرنی چاہئے اللہ کے برگزیدہ بندے آخرت کا فکر کرتے ہیں اور قرآن کو نہیں چھوڑتے۔ پیغمبروں کی تعلیمات بڑی دور دورتک پھیلائیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -