عمران خان اپنی غلطیوں کی سزا عوام کو دے رہے ہیں،میاں عرفان

عمران خان اپنی غلطیوں کی سزا عوام کو دے رہے ہیں،میاں عرفان

  

لاہور( پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف برسراقتد ار آئی تو ملک عقوبت خانہ بن جائے گا،خیبر پختون خواہ کے عوام تحریک انصاف کے جبر کا سامنا کررہے ہیں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنی غلطیوں کی سزا عوام کو دے رہے ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ اب خیبرپختون خواہ میں گو عمران گو کے نعرے لگ رہے ہیں،گوخٹک گوکے نعرے تو اس صوبہ میں معمول بن چکے ہیں اور اب عمران خان کے خلاف مظاہرے شروع ہوچکے ہیں عمران خان اسلام آباد میں دھرنا دئیے بیٹھے ہیں جو دھرنا ان کے خلاف خیبرپختون خواہ کے عوام نے دیا ہے وہ اس کاجواب دیں،عمران خان کے دھرنے میں باجے بج رہے ہیں اور وہ خیبر پختون خواہ کے عوام کو اذیت دے کر خوشی کا اظہار کررہے ہیں، تحریک انصاف کی مالی مدد کرنے والے عمران خان کو چھوڑ گئے ہیں۔

۔

اوروہ اب چندہ مانگ کر نیا احتجاجی سلسلہ شروع کرنا چاہتے ہیں

،عمران خان پارٹی میں اپنا اعتبار کھوچکے ہیں انہیں کوئی فنڈ دینے کوتیار نہیں ہے ۔۔

،عمران خان اور طاہرالقادری جمہوری نظام کے خلاف ہیںیہ وہ لوگ ہیں جو آمریت کے سائے میں اپنے مفادا ت حاصل کرتے رہیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -