سروسز ہسپتال کا ادویات کی فراہمی اورسیکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان تیار

سروسز ہسپتال کا ادویات کی فراہمی اورسیکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان تیار
 سروسز ہسپتال کا ادویات کی فراہمی اورسیکیورٹی کے حوالے سے جامع پلان تیار

  

لاہور( خبرنگار) سروسز ہسپتال میں مریضوں کو ادویات کی فراہمی اور ہسپتال کی سیکیورٹی اور صفائی کے حوالے سے ایک جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔جس میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو درپیش شکایت ختم ہو کر رہ جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار سروسز ہسپتال کے ایم ایس کیپٹن (ر) محمد ظفر نے ایمر جنسی وارڈ اور ہسپتال کی دیگر وارڈز کا دورہ کرنے اور ہسپتال کی سیکیورٹی اور صفائی کی صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایم ایس کیپٹن (ر) محمد ظفر نے کہا کہ ایمرجنسی وارڈ اور ہسپتال کی دیگر وارڈز میں داخل ہونے والے مریضوں کی مکمل دیکھ بھال کی جاتی ہے ۔ اس مقصد کے لئے اے ایم ایس ایمرجنسی وارڈ ڈاکٹر محمد جاوید بٹ کی نگرانی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر کیپٹن (ر) محمد ظفر نے ” پاکستان“ کو بتایا کہ سروسز ہسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کے علاج و معالجہ کے دوران کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس میں ہسپتال کی تمام وارڈز کے تمام ڈاکٹرز کو خصوصی طور پر احکامات دے دئیے گئے ہیں جس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کی جائے گی۔

س کے ساتھ ساتھ ہسپتال میں سیکیورٹی اور صفائی کے حوالے سے بھی الگ الگ اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ ہسپتال میں سیکیورٹی اور صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے ۔ اس طرح ہسپتال کی عمارتوں اور وارڈز کے اندر چھوٹے بڑے کام کی مرمت کے لئے بھی ہنگامی بنیادوں پر ترجیح دی جائے گی۔جس سے ہسپتال کی عمارتوں سے پانی کی لیکج ختم ہو گی اور اس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -