سبھاش گئی کا فلم ” کھل نائیک“ کا ریمیک بنانے کی اجازت دینے سے انکار

سبھاش گئی کا فلم ” کھل نائیک“ کا ریمیک بنانے کی اجازت دینے سے انکار

  

ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ فلسماز سبھاش گئی کسی بھی فلمساز کو اپنی فلم ” کھل نائیک“ کے ریمیک کی اجازت نہیں دینگے ۔ بالی وڈ فلمساز سبھاش گئی نے اس بات کا انکشاف اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ فلمساز سنجے لیلہ بنسالی نے ان سے ان کی 1993ءمیں ریلیز ہونیوالی سپرہٹ فلم ” کھل نائیک “ کی ریمیک فلم بنانے کی اجازت مانگی تھی جس پر انہوں نے انکار کر دیا ۔ وہ سنجے لیلہ بنسالی جیسے بڑے فلمساز کی اس پسند اور خواہش کا احترام کرتے ہیں لیکن معذرت کے ساتھ کہہ رہے ہیں کہ اس فلم کاریمیک بنانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ فلم میں مرکزی کردار سنجے دت نے ادا کیا۔ یہ اپنے زمانے کی کامیاب فلم ہے جس نے ریکارڈ بزنس کیا۔

مزید :

کلچر -