ہریتک سے قربت کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ،ایشا گپتا

ہریتک سے قربت کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ،ایشا گپتا
 ہریتک سے قربت کی افواہوں میں کوئی حقیقت نہیں ،ایشا گپتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے این این)بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ وہ بالی ووڈاداکار ہریتیک روشن کے بہت قریب رہی ہوں اور انہیں دبئی میں اکٹھے کسی شو میں شرکت کی دعوت دی تھی ۔ان افواہوں کے حوالے سے ایک بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ایشا گپتا نے کہاکہ میری اب تک اپنی پوری زندگی میں صرف دو بار ہریتیک روشن سے ملاقات ہوئی ہے ۔پہلی بار دوبئی میں کلب کے افتتاح کے موقع پر اور دو سری بار ہماری ایجنسی کی میزبانی میں منعقد ہونے والی ایک دیوالی پارٹی میں ۔انہوںنے مزید کہاکہ میں ہریتیک روشن کی مداح ہوں اور میری خواہش ہے کہ مستقبل میں ان کے ساتھ کام کروں لیکن قربت کی افواہوں میں میں کوئی حقیقت نہیں ۔



مزید :

کلچر -