فلم ” ترشنا“آئندہ سال 26جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی(اے پی پی) فلم ” ترشنا“ 26جنوری 2015کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بالی وڈ فلم ” ترشنا“ جس کی مرکزی کاسٹ میں اداکار رز احمد اور فریڈا پینٹو شامل ہیں 26جنوری 2015ءکو سینما گھرو میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ فلم کی کہانی تھومس ہارڈی کے ناول ” ٹیس آف ادبی وائلز“ سے ماخوذ ہے ۔ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی محبت اور مسائل کے درمیان الجھ کر رہ جاتی ہے ۔ فلم کی ہدایات بالی وڈ ہدایتکار مائیکل ونٹر بوئم نے دی ہے جبکہ پروڈیوسر سنیل بوہرا ، انوراک کشیپ ، گونیت مونگا ، ملیسا پرمیسنٹر اور اجے دھاما اور دیگر ہیں۔