نوجوان مصور تاریخی آرٹ سے جدید آرٹ کی طرف سفر کر رہا ہے،کیپٹن ر عظاء محمد خان

نوجوان مصور تاریخی آرٹ سے جدید آرٹ کی طرف سفر کر رہا ہے،کیپٹن ر عظاء محمد خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل (الحمراء) کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف Visual Art اینڈ ڈیزائن، لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج فار وومن گلبرگ، پوسٹ گرایجویٹ کالج فار وومن سمن آباد کے طلبہ و طالبات کے تھیسس کے کام کا افتتاح ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطاء محمد خاں نے کیا اور اس موقع پر تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج کا نوجوان مصور تاریخی آرٹ سے جدید آرٹ کی طرف سفر کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرتی اقدار جو اس وقت دم توڑ رہی ہیں ان کو زندہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جو حالات کے متقاضی ہے، انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں آج کا مصور افق کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ اس نمائش میں بڑی مہارتوں سے کام کیا گیا ہے زندگی کے تمام پہلوؤں کو نمایاں کیا گیا ہے۔ نمائش میں موجود لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی کی طلبہ مریم شفیق نے نمائش پر اپنی مجموعی تاثرات دیتے ہوئے بتایا کہ آج کے دور میں مایوسی و نا امیدی سے ہمارے معاشرے کا فرد چُور چُور ہے ۔

جسے امید دلانا کسی جہاد سے کم نہ ہے تاہم اس نمائش میں ایسے فن پارے آویزاں کئے گئے ہیں جو افراد کو نا امیدی سے نکال کر نہ صرف اُمید دلاتے ہیں بلکہ انہیں آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی عطا کرتے ہیں

مزید :

کلچر -