رندھیر کپور آئندہ سال ہدایتکاری شروع کریں گے

رندھیر کپور آئندہ سال ہدایتکاری شروع کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار رندھیر کپور نے کہا ہے کہ وہ آئندہ سال ہدایتکاری کاارادہ رکھتے ہیں۔ بالی وڈ اداکار رندھیر کپور نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ وہ آئندہ سال سے ہدایتکاری کے آغاز کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے قبل از وقت کوئی تفصیلات نہیں دینا چاہتے۔ فلم پروڈکشن کمپنی ” آر کے “ کے بینر تلے بنائی جائیگی۔ رندھیر کپور کی آئندہ آنیوالی فلم ” میزبانی “ ہے جس میں ان کے ساتھی اداکار شرمن جوش ، شوہتا کمار اور ریکھا ہیں۔ یہ مکمل انٹر ٹیمنمنٹ پیکج فلم ہے ۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید :

کلچر -