سیدنا عمر فاروقؓ آسمان صحابیت کے درخشندہ ماہتاب ہیں،عبدالستار حامد

سیدنا عمر فاروقؓ آسمان صحابیت کے درخشندہ ماہتاب ہیں،عبدالستار حامد

  

لاہور(پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر پروفیسر حافظ عبدالستار حامد نے کہا ہے کہ سیدنا عمر فاروقؓ آسمان صحابیت کے درخشندہ ماہتاب اور دین متین اسلام کا فخر ہیں ان کا قبول اسلام آقائے نامدار ﷺ کی دعاو¿ں کا ثمر تھا جس سے دین حنیف کو تقویت ملی صحیح بخاری میں فرمان رسولﷺ موجود ہے جس میں آپﷺنے فرمایا کہ ”بے شک بنی اسرائیل میں ایسے لوگ تھے جنہوں نے اللہ تعالیٰ سے ہم کلام ہونے کا شرف پایا اگر میری امت میں کوئی ایسا ہوتا تو وہ ”عمر“ ہوتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد توحیدیہ اہل حدیث کٹڑہ مائی میں درس قرآن دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بائیس مقامات ایسے ہیں جہاں سیدنا عمرؓ کی رائے پروردگار کی منشا کے عین مطابق تھی عراق‘ شام‘ مصر‘ بیت المقدس‘ خراسان‘ ایران‘ مکران‘ حمص ودیگر علاقوں میں اسلام کا علم لہرایا سن ہجری کی بنیاد‘ یتیم ولاوارث بچوں کے وظائف‘ مفلوک الحال یہودی ونصاریٰ کے ”روزینے“ نہری نظام‘ ڈاک اور احتساب کے نظام‘ مساجد کے ائمہ‘ مو¿ذنین کی تنخواہیں‘ مردم شماری‘ جیل خانہ جات‘ زمین کی پیمائش‘ اسلام کا شورائی نظام ودیگر رفاہ عامہ کے کام آپ کے ساڑھے تیرہ سالہ دور خلافت کا روشن اور سنہری باب ہیں رعایا کی خبر گیری کے لیے راتوں کا گشت اور بہترین نظام عدل تاریخ میں ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -