ڈینگی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،بابر حیات تارڑ

ڈینگی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،بابر حیات تارڑ

  

لاہور( خبرنگار) صوبائی سیکرٹری کوآپریٹو بابر حیات تارڑ نے ٹی ایم اے اقبال ٹاﺅن آفس میں انسداد ڈینگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں تاکہ اس نامراد اور موذی مرض سے چھٹکارا پا کر اپنی نسل کو صحت اور تندرست بنا کر پروان چڑھایا جاسکے اس سلسلے میں حکومت نے ڈینگی لاروے کے خاتمہ کے لیے تیز تر اقدامات شروع کئے ہوئے ہیں اور جہاں پر ڈینگی لارواکی موجودگی پائی جارہی ہے وہاں سے کیمیکل اور ادویات کے ذریعے اس کا خاتمہ کیا جارہاہے انہوں نے کہا کہ اقبال ٹاﺅن کی 19یونین کونسلوں میں رواں ہفتہ میں15467انڈور سپاٹ اور34709کنٹینرز کو چیک کیا گیا جبکہ آﺅٹ ڈور3739سپاٹ اور 7065کو چیک کیا گیا جبکہ 109ان ڈور و آﺅٹ ڈور سپاٹ پر ڈینگی لارواکی موجودگی پرفوری طور پرسپرے کروایا گیایونین کونسل 111 سیدپور ،112سبزہ زار، 113 ڈھولنوال ، 114بکر منڈی، 116 جوہر ٹاﺅن، 117ہنجروال، 118 نیاز بیگ،119شاہ پور، 120علی رضا آباد، 132ٹاﺅن شپI، 133ٹاﺅن شپIIکو کیمیائی ادویات کے ذریعے ڈینگی لاروے سے پاک کر دیا گیا ہے انہوں نے ٹاﺅن کو انتظامیہ کو پابند کیا کہ وہ فوری طور پر ڈینگی لاروے کے پائے جانے والے مقامات کے مالکان کے خلاف ایف آئی آر کی مکمل رپورٹ پیش کرے جبکہ ٹاﺅن بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کو دی جانے والی سہولیات اور طبی امداد بارے بھی آگاہی دی جائے انہوں نے غیر حاضر افسران کے خلاف ایکشن لینے بارے انتظامیہ کو ہدایت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -