جمعیت علمائے اسلام کے رہنماﺅں کامولانا فضل الرحمن پر حملے کے خلافمظاہرہ

جمعیت علمائے اسلام کے رہنماﺅں کامولانا فضل الرحمن پر حملے کے خلافمظاہرہ

  

لاہور (پ ر) پاکستان کو عالمی ایجنڈے کے تحت فرقہ وارانہ فسادات میں دھکیلنے کی کوشش کی جارہی ہے مولانا فضل الرحمن پر حملہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے، جمعیة علماءاسلام کل اسلام ، جمہوریت اور پارلیمانی سیاست کی قائل تھی اور آج بھی ہے خودکش حملے ہمیں راستے سے نہیں ہٹا سکتے ، مولانا فضل الرحمن امت مسلمہ کے عظیم مدبر رہنما ہیں جو یہود ونصاری کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں اس لئے انہیں راستے سے ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے، ان خیالات کا اظہار جمعیة علماءاسلام کے رہنماﺅں مولانا محب النبی، مولانا محمد امجد خان، حافظ اشرف گجر، مولانا سیف الدین سیف، حافظ ریاض درانی، قاری نذیر احمد، جمال عبدالناصر، حافظ نصیر احمد احرار، حافظ غضنفرعزیز، مولانا عبد الماجد حقانی، قاری مشتاق احمد، حافظ اخلاق احمد، مفتی خلیل الرحمن، مولانا محمد حسین حافظ رشید احمد، شاہد اسرار، قاری غلام حسین، حافظ عبد الرحمن ودیگر نے کوئٹہ میں مولانا فضل الرحمن پر خودکش حملے کے خلاف کئے گئے عظیم الشان مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بناتھا اور جمعیت علماءاسلام انہی مقاصد کیلئے جدوجہد کررہی ہے جمعیة علماءاسلام کی قیادت پر اس قسم کے حملے پاکستان کو اس کی اصل منزل سے دور ہٹانے کی سازش ہے، حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمن پر حملے میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچائے ، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اس ملک میں اسلام ، اسلامی نظام اور اسلامی تہذیب وثقافت کی جنگ لڑرہے ہیں اور یہ خودکش حملے انہیں ان کے مشن سے نہیں ہٹا سکتے

، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن پر خودکش کرنے والے آج پچھتا رہے ہونگے کہ ان خودکش حملوں نے تمام دینی طبقات کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کردیا ہے جس سے ان کے عزائم ناکام ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس مظاہرے نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کا مذہبی طبقہ اس وقت بیدار ہے اور وہ ملک میں اسلام اور اسلامی اقدار وتہذیب کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمن امت مسلمہ کے عظیم رہنما ہیں حکومت ان کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے اور ان کے اوپر ہونے والے حملے کی تحقیقات کرائے، اس موقع پر کارکنوں نے شدید نعرے باز ی کی ، امریکی پتلا جلایا ، کون بچائے گا پاکستان ، فضل الرحمن فضل الرحمن اور امریکہ کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -