بچوں کے امراض میں پوسٹ گریجوایٹ کرنے والے ڈاکٹروں کےلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کل سے شروع ہو گی

بچوں کے امراض میں پوسٹ گریجوایٹ کرنے والے ڈاکٹروں کےلئے دو روزہ تربیتی ...

  

لاہور( خبرنگار) پرنسپل پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا ہے کہ بچوں کے امراض میں پوسٹ گریجوایٹ کرنے والے ڈاکٹروں کے لئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ 29 اکتوبرسے 30 اکتوبر تک لاہور جنرل ہسپتال میں منعقد ہو گی-

پروفیسر آغا شبیر علی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ ورکشاپ کالج آف فزیشن اینڈ سرجنز پاکستان لاہور سنٹر آن ٹی او اے سی ایس کے تعاون سے لاہور جنرل ہسپتال کے بچوں کے وارڈ میں منعقد ہو گی - ورکشاپ میں ملک بھر سے بچوں کے امراض میں پوسٹ گریجوایٹ کرنے والے امیدوار ڈاکٹرشرکت کریں گے - ملک کے نامور ڈاکٹر اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے اور امتحانات کے سلسلے میں اپنی ماہرانہ رائے دیں گے - انہوںنے مزید بتایا کہ تربیتی ورکشاپ پوسٹ گریجوایٹ کرنے والے ڈاکٹروں کے علم میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ امتحانات میں کامیابی کیلئے بھی ممدومعاون ثابت ہو گی -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -