ممبران ریونیو بورڈ کی عدالتوں میں زیر سماعت کیسوں کو بروقت نمٹانے کا فیصلہ
لاہور(اپنے نمائندے سے)بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ممبران کی عدالتوں میں زیر سماعت 8176کیسز کو بروقت نمٹانے کےلئے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ٹائم فریم تیار کر لیا ،سینئر ممبر پنجا ب ندیم اشرف نے جوڈیشل ممبران کو نئی حکمت عملی کے ذریعے کیسز کے فیصلے سنانے کی ہدایت کر دی ،روزنامہ پاکستان کو ملنے والی معلومات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف کی ہدایت پر تمام جوڈیشل ممبران کی عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کی تعداد مرتب کی گئی ہے مرتب کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ممبر جوڈیشل 2کی عدالت میں449کیسز کی سماعت کی جارہی ہے ،ممبر جوڈیشل 3وحید اختر انصاری کی کورٹ میں 809، ممبر جوڈیشل 4سید جاوید نثار کی عدالت میں 351، ممبر جوڈیشل 7کی عدالت میں611، ممبر جوڈیشل 8مظفر محمودکی عدالت میں 330،ممبر کالونی طارق محمود کی عدالت میں 1514،ممبر کونسلڈیشن ملک طاہر سرفراز اعوان کی عدالت میں 758اورچیف سیٹلمنٹ کمشنر پنجاب بابر حسن بھروانہ کی عدالت میں 1107کیسوں کی سماعت کی جارہی ہے گزشتہ2ماہ کے سیلاب کاری کی تباہی اور دیگر اضافی ڈیوٹیوں کے باعث جوڈیشل کیسز التواءکا شکار ہو چکے ہیں اور اس حوالے سے سینئر ممبر ندیم اشرف نے تمام ممبران کو ہدایت کی کہ فل بورڈ جوڈیشل کیسز سالانہ مد میں کلیئر کئے جائیں گے ،جبکہ ان کیسز کو نمٹانے کےلئے ماہانہ بنیاد پر کارکردگی دکھانا ہو گی اور مہینے میں ایک دن مقر ر کر لیا جائے۔