ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا احتجاجی مظاہرہ،بھارتی پرچم نذرآتش

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا احتجاجی مظاہرہ،بھارتی پرچم نذرآتش

  

 لاہور (پ ر) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کار کنوںنے آئے روز کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ، سرحدی خلاف ورزیوں اور بھارتی جارحیت و دہشتگردی کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر قائد ورلڈ پاسبان علامہ ممتاز اعوان کی قیادت میں ایک بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارتی پرچم نذرِ آتش کیے ”ہندو بینے کا علاج، الجہاد ، الجہاد“ سن لو بھارتیوں ہم تمہاری موت ہیں مقبوضہ کشمیر آزادی کی جنگ، کشمیریوں کے سنگ وغیرہ شدید نعرہ بازی کی۔ مقررین نے حکومت پر بھی زور دیا کہ وہ بھارت کی آنکھوں میںآنکھیں ڈال کر بات کرے اور بھارتی دہشتگردی کیخلاف عالمی سطح پر بھرپور احتجاج کرے اور بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا پر عیاں کرے انہوں نے کہا کہ مکار وازلی دشمن بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ 20 کروڑ غیور عوام دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کیساتھ ہے۔

۔

۔

۔

۔

 اور وہ بھارت کو دندان شکن جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے مظاہرہ سے علامہ ممتاز اعوان، مولانا الطاف الرحمن، ڈاکٹر شاہد نصیر، قاری محمد حنیف حقانی، مولانا محمد اسلم ندیم، علامہ عبد النعیم نعمانی، حافظ حسین احمد اعوان، حاجی محمد عزیر ربانی، علامہ یونس ریحان، ڈاکٹر زاہد ربانی، پیر ایس اے جعفری، حکیم افضل چغتائی، محمد فیصل اعوان، اور حافظ شوکت علی نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -