شالامار ہسپتال میں چھاتی کے سرطان سے بچاﺅ کیلئے آگاہی کیمپ

شالامار ہسپتال میں چھاتی کے سرطان سے بچاﺅ کیلئے آگاہی کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)شالامار ہسپتال کے شعبہ آنکا لوجی کے زیر اہتما م گزشتہ روز چھاتی کے سرطان کے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہا ںمریضوں کو کینسر جیسے مہلک مر ض سے بچا ﺅ اور اس کے علا ج کےلئے مفید مشورے دئیے گئے عوام الناس اورخصوصاً خواتین کیلئے آگاہی کےلئے خصوصی لیکچر کا اہتما م بھی کیا گیا تھا شالامار ہسپتا ل کے شعبہ آنکا لو جی کی انچارج اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کو ثربانو نے خصو صی لیکچر دیا اور شر یک خواتین کو چھاتی کے سر طان کی بڑھتی ہو ئی بیما ری کی وجو ہا ت سے آگاہ کیا انہو ں نے بتایا کہ پاکستان میں یہ مرض دیگر ممالک کی نسبت تیز ی سے پھیل رہا ہے اور ہر9 میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان میں مبتلا ہوسکتی ہے جبکہ دنیابھر میں ہر سال تقریباًچالیس ہزار خواتین اس موذی مرض کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہیںانہوں نے شرکاءکے سوا لوںکے جوا ب بھی دئیے چیف آپر یٹنگ آفیسر پرو فیسر احمد وسیم یو سف نے کیمپ کا دورہ کیا اور لیکچر میں خصوصی شر کت کی ۔