مشرفدور میں کسی کے خلافانتقامی کارروائی نہیں ہوئی،الطافشاہد

مشرفدور میں کسی کے خلافانتقامی کارروائی نہیں ہوئی،الطافشاہد

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے مرکزی صدر چودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ زیادہ بدزبانی کی بنیادپربڑا سرکاری عہدہ ملتا ہے حکمرانوں نے جان بوجھ کر اپنے وزیروں کی لگام ڈھیلی چھوڑئی ہوئی ہے معاشرے میںجس کی اپنی کوئی عزت نہیں ہوتی وہ دوسروں کی بھی عزت نہیں کرتا

،پرویزمشرف کوآمرکہاجاتا ہے مگران کے دورمیں کسی سیاستدان کوانتقام کانشانہ نہیں بنایا گیا جبکہ اس نام نہاد جمہوری دورمیں پاکستان کے سابق صدرمملکت پرویز مشرف کومنتقم مزاج میاں نوازشریف کے عتاب کاسامنا ہے وہ ایک اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطاب کررہے تھے راجہ زاہد،افتخار احمد ،خالدرشیدبھٹی، چودھری پرویز، نایاب زیدی ،نعیم عباس ،سیّدشان عابدی ،سیّدعلی جعفری ،عمران طاہررضوی اور سیّد سلمان اکبرنے بھی تقریب سے خطاب کیا چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ جعلی حکومت سے نجات کیلئے ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ہرفردکوشاں ہے قوی امید ہے ڈاکٹرطاہرالقادری ایساکوئی فیصلہ نہیں کریں گے جس کے بعدوہ عوام کاسامنا کرنے کے قابل نہ رہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کادورہ کینیڈاعارضی ہے ،ان کی ملک میں عدم موجودگی کے دوران ان کے پرجوش حامی حکمرانوں کوسکون سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

۔

۔

۔

۔

۔

۔

جھرلوحکومت سے نجات اورنظام کی تبدیلی کی تحریک کافائنل راﺅنڈشروع ہوچکا ہے۔راجہ زاہداورافتخار احمدنے کہا کہ میاں نوازشریف کے ساتھ مفاہمت کامطلب اپنی سیاسی موت کودعوت دینا ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -