محرم الحرام میں تمام مسالک متحد ہو کر ملک کی حفاظت کریں،قیصر امین بٹ

محرم الحرام میں تمام مسالک متحد ہو کر ملک کی حفاظت کریں،قیصر امین بٹ

  

لاہور ( پ ر) مسلم لیگ ( ن) مشا ورتی کو نسل کے رُکن وسابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپر یشن کے باعث دہشت گرد چھپ گئے ہیں مگر محرم الحرام کے مو قع پر دہشت گر د ی کے خد شات مو جود ہیں جسکے لئے تمام مسالک اور مذ اہب کے افراد کو یکجان اور متحد ہو کر پاکستان کیلئے اقدامات کر نے ہو نگے اور مشکوک افراد پر نظر رکھتے ہوئے پاکستانیوں کی جان کی حفاظت کر نی ہو گی۔

۔

کیو نکہ دُنیا کے تمام مذاہب میں کسی بے گناہ کو قتل کر نا حرام قرار دیا ہے مگر مفاد پر ست اور ملک دشمن دہشت گرد پاکستان کے امن کو برباد کر ناچا ہتے ہیں جو کہ تمام محب وطن پاکستانیوں کو یکجا ن اور متحد ہو کر دہشت گردی کے خلاف اعلان جنگ کر نا ہو گا

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -