سپریم کورٹ کی چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کےلئے دی گئی مہلت کل ختم ہوجائےگی

سپریم کورٹ کی چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کےلئے دی گئی مہلت کل ختم ہوجائےگی

  

اسلام آباد ( آئی این پی ) سپریم کورٹ کی طرف سے حکومت کو مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کےلئے دی گئی مہلت (کل) منگل کو ختم ہوجائے گی ، آئین میں چیف الیکشن کمشنرکی تقرری کےلئے وزیراعظم اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی مشاورت کا آئینی طریقہ کار طے ہے تاہم حکومت کی طرف سے اب تک یہ مشاورتی عمل شروع بھی نہیں کیا گیا ، چیف جسٹس ناصر الملک نے تقریباً دو ہفتہ قبل حکومت کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کےلئے 28 اکتوبر تک کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ اگر حکومت نے مستقل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہ کی تو سپریم کورٹ قائمقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی کو واپس بلا لے گی ۔ حیرت انگیز طور پر حکومت کی طرف سے چیف جسٹس کے انتباہ کوکوئی اہمیت نہ دیتے ہوئے اس ضمن میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وہ مزید مہلت کےلئے سپریم کورٹ جائیں گے تاہم ان کی طرف سے تاحال اس ضمن میں کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔ خورشید شاہ کی طرف سے یہ بیان بھی سامنے آیا تھا کہ ہم انتخابی اصلاحات کے تحت یہ مسئلہ حل کرنا چاہتے ہیں تاکہ چیف الیکشن کمشنر کےلئے سپریم کورٹ کے سابق جج کی شرط کو ختم کیا جائے

مزید :

صفحہ اول -