وزیر اعلی سندھ نے ایم کیو ایم کے دو مشیروں اور معاون خصوصی کے استعفے منظور کر لئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کے دو مشیروں اورایک معاون خصوصی کے استعفے منظور۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق ایم کیو ایم کے سندھ کابینہ میں شامل دو مشیروں عادل صدیقی، فیصل سبزواری اور معاون خصوصی عبدالحسیب کے استعفے وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے منظورکرلئے۔ ایم کیو ایم کے دو مشیروں عادل صدیقی کے پاس مشیر محکمہ سندھ اورفیصل سبزواری کے پاس مشیر امور نوجوانان کا قلمدان تھا جبکہ عبدالحسیب وزیراعلی کے معاون خصوصی محکمہ اوقاف تھے۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق ایم کیو ایم کے دو وزراءوزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد اوروزیر صنعت رﺅف صدیقی کے استعفے گورنر سندھ کو بھجوادیئے گئے ہیں جن کی منظوری گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان دینگے۔