ڈاکٹروں کی غفلت ،نوجوان لڑکی کے پیٹ میں پٹی کا رول رہ گیا

ڈاکٹروں کی غفلت ،نوجوان لڑکی کے پیٹ میں پٹی کا رول رہ گیا

  

لاہور ( کرائم سیل) سر وسز ہسپتال میںڈاکٹروں کی نا اہلی کی وجہ سے نوجوان لڑکی کے پیٹ میں پٹی کا رول رہ گیا، لو حقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کو واقعہ کا نوٹس لینے کے لئے درخواست دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ سا ندہ کی 22سالہ یتیم آمنہ کے پیٹ میں شدید درد ہو نے کے با عث سروسز ہسپتال لایا گیا جہاںڈاکٹروں نے اس کا اپینڈکس کا آپریشن کر دیا اور دو دن بعد آمنہ کو چھٹی دے دی۔جب وہ دوبا رہ چیک اپ کروانے کے لئے ہسپتال گئی تو پتہ چلا کہ پٹی کا ایک رول پیٹ کے اندر رہ گیا ہے مگرڈاکٹروں نے اپنی غلطی ما ننے سے انکا ر کر دیا ۔ ایم ایس کیپٹن ڈاکڑ ظفر نے کہا ہے کہ کیس کی انکوائری کرائی جا ئے گی اگر کسی ڈاکٹر سے غفلت ہو ئی توکار روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔

مزید :

علاقائی -