کاہنہ،غربت سے تنگ خاتون نے خود کو گولی مار لی ،حالت تشویشناک

کاہنہ،غربت سے تنگ خاتون نے خود کو گولی مار لی ،حالت تشویشناک

  

لاہور(کرائم سیل)کاہنہ کے علاقہ میں غربت سے تنگ خاتون نے پستول کنپٹی پر رکھ کر خود کو گولی مار لی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دی گئی۔پولیس کے مطابق کاہنہ کی رہائشی نبیلہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے کے بعد پستول سے اپنے آپ کو گولی مار کر زخمی کر لیا۔محلے داروں نے آواز سن کر گھر کا دروازہ توڑا تو وہ خون میں لت پت پڑی تھی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نہایت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق ابھی تک واقعہ کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

مزید :

علاقائی -