میڈیکل سٹور کے مالک نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کشی کر لی
لاہور(کر ائم سیل)داتا دربار کے علا قہ میں میڈیکل سٹور کے مالک نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کشی کر لی ،پولیس نے متوفی کی لا ش قانو نی کا روائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جو لاش کو لے کر تدفین کے لئے آبائی علا قہ روانہ ہو گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق تھا نہ داتا دربار کے علا قہ شیش محل روڈ پر ایبٹ آباد کے رہا ئشی محمد شفیق نامی نو جوان نے میڈیکل سٹور بنا یا ہو ا تھا ۔گزشہ روز نامعلو م وجوہات کی بنا پر اس نے زہریلی گو لیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ۔اس کو فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں وہ چند گھنٹے زندگی وموت کی کشمکش میں رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔پو لیس نے لاش قبضہ میں لے کر قانونی کا رروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی جو لاش کو لے کر ایبٹ آباد روانہ ہو گئے۔ساتھی دکا ندار نے بتایا کہ لڑکا بہت ہنس مکھ اور دوسروں کی عزت کر نے والا تھا ،نہ معلوم اس نے کیوں خود کشی کر لی۔