اسلام پورہ، 28 سال شخص نشہ کی زیادتی سے ہلاک ہو گیا

اسلام پورہ، 28 سال شخص نشہ کی زیادتی سے ہلاک ہو گیا

  

لاہور(کرائم سیل)تھانہ اسلام پورہ کے علاقہ میں 28 سالہ شخص نشہ کی زیادتی سے ہلاک ہو گیا، پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ مین جمع کروا دیا۔پولیس کے مطابق 28سالہ بشیر حلیہ سے نشئی معلوم ہوتا ہے ۔ مقامی افراد کو اسلام پورہ میں اس کی نعش رات گئے سڑک کنارے پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر اس کی تلاشی لی تو وہ شناختی کارڈ پر سنگھ پورہ کا پتہ درج تھا اس حوالے سے اس کے لواحقین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی معلوم ہو سکے گی۔

مزید :

علاقائی -