مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات ،لاکھوں کا سامان جل گیا

مختلف مقامات پر آتشزدگی کے واقعات ،لاکھوں کا سامان جل گیا

  

 لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں مختلف جگہوں پر آتشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقہ میں رحمان کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے مالیتی گھریلو سامان اور فرنیچر وغیرہ جل گیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔سبزی منڈی میں ایک جنرل سٹور میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ اطلاع ملنے فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

مزید :

علاقائی -