محرم الحرام میں ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

محرم الحرام میں ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں

  

لاہور(کرائم سیل) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سرو س(ریسکیو1122 ) ڈاکٹر رضوان نصیرنے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے مطابق تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ تمام مجالس اورماتمی جلوسوں کو مکمل ایمرجنسی کور کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ اس حوالے سے تمام ریسکیوراہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ 9اور10محرم الحرام کو ریڈکوڈ نافذ کردیاجائے گا، مزید برآں پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)کے 7000ریسکیو اہلکاروں کو پنجاب بھرمیں تعینات کردیا گیاہے ۔گزشتہ روز ریسکیو 1122ہیڈکوارٹرز میں ریسکیو افسران کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈاکٹررضوان نصیر نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں زخمی یا اموات کی شرح میں اضافہ بھگدڑ سے ہوتاہے اس لیے تمام ضلعی ایمرجنسی افسران کو چاہیے کہ وہ ماتمی جلوسوں اور بڑی مجالس کی صورت میں حالات کاجائز ہ لے کر لوگوں کے بحاظت انخلاءکو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ضلعی ایمرجنسی افسران مجالس اور ماتمی جلوسوں کے سائٹ پلان کو خود چیک کریں اور مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں اور کسی بھی کوتاہی کی صورت میں ضلعی ایمرجنسی افسرکو ذمہ دار ٹھہرایاجائے گا۔ میٹنگ میں ڈائریکٹرایڈمن بریگیڈئیر(ر)ڈاکٹرارشد ضیاء، ڈی ڈی (پلاننگ اینڈڈویلوپمنٹ )فہیم قریشی، ڈی ڈی( ایچ آر) ڈاکٹرفواد شہزاد مرزا، ڈی ڈی فنانس نعیم مختار،پراونشل مانیٹرنگ سیل کے دیگرریسکیو افسران نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -