اچھرہ،26سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکو گولی مار لی

اچھرہ،26سالہ نوجوان نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر خودکو گولی مار لی

  

لاہور(کرائم سیل)اچھرہ کے علاقہ میں گھریلو حالات سے تنگ آ کر 26سالہ نوجوان نے خودکشی کر لی ،پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ اچھرہ کے علاقہ جاوید مارکیٹ کے رہائشی محمد مقصود نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر گزشتہ رات خود کو گولی مار لی ۔گولی کی آواز سن کر گھر والوں نے اسے زخمی حالت میں قریبی ہسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش کی لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔پولیس نے متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -