پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو کچل کر رکھ دیا، 221رنز سے شکست

پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو کچل کر رکھ دیا، 221رنز سے شکست

  

    دبئی ( مانٹیرنگ ڈیسک،آن لائن ،آئی این پی) پاکستان نے سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو کچل کر رکھ دیا اور کھیل کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو دو سو اکیس رنز سے شکست فاش دی۔ پاکستانی بلے بازوں نے آسٹریلوی ٹیم پر چار سو اڑتیس سکور کا پہاڑ لاد دیا جس کے نیچے وہ دب کر رہ گئی جبکہ پاکستانی باﺅلروں نے مخالف بلے بازوں کے پاﺅں نہ جمنے دئیے، ذوالفقار بابر نے چوہتر رنز پر پانچ کھلاڑی پویلین واپس بھیجے، یاسر شاہ نے پچاس سکور دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، یونس خان نے دونوں اننگز میں سنچریاں بنائیں جبکہ سرفراز احمد نے پہلی اننگز میں سینچری سے پاکستانی ٹیم کا پلہ بھاری کرنے میں مدد دی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان نے آسٹریلیا کو دبئی ٹےسٹ میں باآسانی 221رنز سے ہراکر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی ،آسٹریلوی بلے باز پاکستانی سپنرز کے سامنے بے بس ،ہوگئے اور دوسری اننگز میں216رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،سٹیون سمتھ اور مچل جانسن کی نصف سنچریاں بھی آسٹریلیا کے کام نہ آئیں۔ عمران خان نے ایک وکٹ حاصل کی ،یونس خان کو شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ قراردیا گیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پانچویں روزآسٹریلیا کو فتح کیلئے مزید 379رنز جبکہ پاکستان کو کامیابی کیلئے 6وکٹیں درکار تھیں ۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 59 رنز 4 کھلاڑی آو¿ٹ پر کیا لیکن 92 کے مجموعی اسکور پر کرس روجر 43 رنز بنا کر عمران خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے جب کہ 101 کے مجموعی اسکور پر ذوالفقار بابر نے مچل مارش کو بھی کیچ آو¿ٹ کرادیا، بریڈ ہیڈن بھی کھاتہ کھولے بغیر ذوالفقار بابر کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی سکور 105رنز تھا۔ آٹھویں وکٹ کی شراکت میں سٹیون سمتھ اور مچل جانسن نے آسٹریلیا کا سکور 170تک پہنچا دیا تاہم سٹیون سمتھ 55رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بن گئے ۔نویں وکٹ کی شراکت میں مچل جانسن اور پیٹر سڈل نے زبردست مزاحمت کی تاہم 213کے مجموعی سکور پر مچل جانسن 61رنز بناکر یاسر شاہ کا شکار بن گئے ۔216کے مجموعی سکورپرپیٹر سڈل 15رنز بناکر ذوالفقاربابر کا شکار بن گئے ۔اس طرح پوری آسٹریلوی ٹےم 216رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ، پاکستان نے پہلے ٹےسٹ میچ میں 221رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 1-0سے برتری حاصل کرلی ۔واضح رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری اننگز 2 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کردی تھی، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں یونس خان اور سرفراز احمد کی سنچریوں کی بدولت 454 رنز بنائے تھے جبکہ کینگروز ٹیم پہلی اننگز میں 303 رنز ہی بنا سکی تھی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرااور آخری ٹےسٹ میچ 30اکتوبر سے شیخ زاید سٹیڈیم ابوظہبی میں شروع ہوگا۔

کرکٹ

مزید :

صفحہ اول -