آپریشن خیبرون ،فضائی بمباری میں 18شرپسند ہلاک ،گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ

آپریشن خیبرون ،فضائی بمباری میں 18شرپسند ہلاک ،گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ تباہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

        خیبر ایجنسی (خصوصی رپورٹ)خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں اٹھارہ شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ فضائی کارروائی میں شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے اور گولہ بارود کا بھاری ذخیرہ بھی تباہ ہو گیا۔ ملک میں قیام امن کیلئے وطن عزیز کے بہادر سپوت دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔ شمالی وزیرستان کی طرح خیبر ایجنسی میں بھی کامیابیاں پاک فوج کے قدم چوم رہی ہیں۔ علاقے میں خیبر ون آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے رات گئے تحصیل باڑا کے علاقے شلوبر، ملک دین خیل اور سپاہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی میں 18 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ بمباری میں شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔ خیبر ون آپریشن میں دس دنوں کے دوران اب تک ساٹھ سے زائد شدت پسند ہلاک ہو چکے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کی علاقے میں پیش قدمی جاری ہے۔ حکام کے مطابق شدت پسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
خیبر ون

مزید :

صفحہ اول -