خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی الیکشن 15نومبر تک کروانے کو تیار ہیں ، تاخیر کا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے ، عمران خان

خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی الیکشن 15نومبر تک کروانے کو تیار ہیں ، تاخیر کا ...

  

         اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں التواءکا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے، خیبرپختونخواہ حکومت بلدیاتی انتخابات 15نومبر تک کرانے کو تیار ہے۔ اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، خیبرپختونخواہ حکومت کو آئندہ ماہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی اجازت دی جائے، الیکشن کمیشن بائیو میٹرک سسٹم کے تحت انتخابات کرانے سے کیوں کترا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں التواءکا ذمہ دار الیکشن کمیشن ہے نہ کہ خیبرپختونخواہ کی حکومت، کے پی کے حکومت 15نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کو تیار ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے ایک تحصیل میں الیکٹرانک ووٹنگ بلا جواز ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں موجود تمام کمشنر فوری طور پر مستعفی ہوں اور حقیقی معنوں میں آزاد الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)عمران خان نے کہا ہے کہ وہ انصاف مانگیں تو جمہوریت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ وزیراعظم کا استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں جا سکتے۔ الیکشن فراڈ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرکے سزا دلوانا ہوگی ورنہ اگلے الیکشن میں بھی دھاندلی ہوگی۔ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاءسے خطاب میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے عہدے پر رہنے تک انصاف نہیں مل سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے چھوٹے سے چھوٹے ایشوز پر بھی از خود نوٹس لئے لیکن الیکشن کے بارے میں کوئی ایکشن نہیں لیا۔ عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کرنے والوں کو سزائیں نہ ملیں تو اگلا الیکشن بھی دھاندلی سے بھرپور ہوگا اور دوبارہ پرانے لوگ ہی حکمران بن جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے ملک کے اداروں کو تباہ کر دیا تاکہ کوئی احتساب نہ کر سکے۔ نواز شریف بتائیں کہ اگر شفاف الیکشن تھے تو چار حلقے کیوں نہیں کھولے۔ وجہ یہ ہے کہ چار حلقے ک±ھلنے سے بڑا فراڈ سامنے آئے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے دوبارہ گنتی کے خلاف 10 ماہ سے سٹے آرڈر لے رکھا ہے۔ وہ کتنی دیر تک سٹے آرڈر کے پیچھے چھپے رہیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -