پولیس 3 بچوں کے باپ کے قاتل کو گرفتار نہ کر سکی مقتول کی والدہ نے خود کشی کی دھمکی دیدی

پولیس 3 بچوں کے باپ کے قاتل کو گرفتار نہ کر سکی مقتول کی والدہ نے خود کشی کی ...
پولیس 3 بچوں کے باپ کے قاتل کو گرفتار نہ کر سکی مقتول کی والدہ نے خود کشی کی دھمکی دیدی

  

 لاہور(ملک خیام رفیق) رائے ونڈ پو لیس عید کے دوسر ے دن قتل ہو نے والے 3بچیوں کے باپ کے قاتل کو گرفتار نہ کر سکی ،انصاف نہ ملا تو پوتیوں سمیت وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے خود کشی کر لوں گی ،کینسر کی مریضہ مقتول کی والدہ کی روز نامہ’’ پاکستان‘‘ سے گفتگو۔تفصیلا ت کے مطابق عید کے دوسرے دن سفاری پارک میں تعینات گارڈ 40سالہ محمد ممتاز کو ساتھی گارڈمحمد شکیل نے شفٹ کے معاملے پر تلخ کلامی پرفائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔پولیس نے مقتول کے بھا ئی محمد شاہد کی درخواست پر مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ملزم کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے ۔مقتول کی والدہ وزیرجان نے روز نامہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ مجھے پو لیس سے انصاف کی توقع نہیں ہے کیونکہ 20دن گزر جا نے کے بعد بھی پولیس ملزم کو گرفتار کر نے میں ناکام رہی ہے ۔ممتاز گھر کا واحد کفیل تھا میں اس کی بچیوں کو فاقوں سے مر تا نہیں دیکھ سکتی ۔میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں اپنی پوتیوں سمیت وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے خود کشی کر لوں گی ۔دنیامیں نہ سہی آخرت میں مجھ ضرور انصاف ملے گا۔اس بارے میں مقتو ل کی بہن نسرین کا کہنا تھا کہ ملزم شکیل کا بھائی شفقت نواب ٹاؤن میں پو لیس ملازم ہے اور وہ اپنا اثرو رسوخ بھی استعمال کر رہا ہے جس کی وجہ سے پولیس ملزم کو گرفتار کر نے میں سستی کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔بھائی کی تنخواہ سے گزار ہو رہا تھا لیکن اس کے قتل کے بعد بھائی کی فیملی بہت مشکل سے گزارا کر ہی ہے جبکہ کیس پر بہت سا روپیہ خرچ ہو گیا ہے لیکن ابھی تک ہمیں انصاف ملتا نظر نہیں آتا ۔ مقتول کے بھائی زاہد کا کہنا تھا کہ ملزم عادی مجرم ہے اس سے قبل بھی اس نے چوہنگ کے علاقہ میں سکیورٹی گارڈ شفیق کو قتل کیا تھا اور مدعی پارٹی کو دھمکیاں دے کر مقدمہ کی پیروی کر نے سے روک دیا تھا اور انہیں مجبوراً صلح کر نا پڑی۔ اس بارے میں جب تفتیشی افسر عبدالرحمن سے رابطہ کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ ہم ملزم کو گرفتار کر نے کے لئے چھا پے مار رہے ہیں لیکن تاحال اس کا کو ئی سراغ نہیں لگ سکا ہے اگر مقتول کے ورثاء کو اس کے بارے میں کو ئی اطلاع ملتی ہے ہمیں بتائیں ہم فوری کا رروائی کر یں گے۔

 

مزید :

علاقائی -