نواں کوٹ ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کر دیا، ملزمان فرار

نواں کوٹ ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کر دیا، ملزمان فرار
نواں کوٹ ، نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دکاندار کو قتل کر دیا، ملزمان فرار

  

 لاہور(ملک خیام رفیق)نواں کو ٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دکاندار کو قتل کر دیا اور مو قع سے فرار ہو گئے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیتے ہو ئے پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں جمع کر وادیا ۔موت کی اطلاع گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، اہل خانہ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے اور جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔تفصیلا ت کے مطابق تھا نہ نواں کوٹ کے علاقہ ندیم پارک کے رہا ئشی عبد الجمیل نے فرنیچر مارکیٹ کے قریب کر یانہ کی دکان بنارکھی تھی ۔گزشتہ روز وہ دکان سے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر ورثاء کی تلاش شروع کر دی، بعد ازاں اس کی شناخت عبدالجمیل کے نام سے ہو ئی ۔پولیس نے لو احقین کو اطلاع کر کے مقتول کی لاش مردہ خانہ میں جمع کر وادی ۔پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم افراد نے قتل کیا ہے ،واقعہ کی مختلف پہلو ؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے ،بہت جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جا ئے گا۔

مزید :

علاقائی -