طالبان کے سجنا گروپ سے مذکرات کیلئے علماءعمائدین پر مبنی حکومتی جرگہ تشکیل

طالبان کے سجنا گروپ سے مذکرات کیلئے علماءعمائدین پر مبنی حکومتی جرگہ تشکیل ...

  

               پشاور(اے این این) وفاقی حکومت اور طالبان کے سجنا گروپ کے درمیان مذاکرات آج جنوبی وزیرستان میں ہونگے، علماءاور محسود قبائل کا 10 رکنی جرگہ تشکیل دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور کالعدم تحریک طالبان کے سجناگروپ کے درمیان مذاکرات کیلئے ہونے والی بات چیت کامیاب ہوگئی ہے اور سجنا گروپ سے مذاکرات کیلئے 10 رکنی حکومتی جرگہ تشکیل دے دیا گیا ہے جو (آج) پیر کوجنوبی وزیرستان کے نامعلوم مقام پر طالبان رہنماﺅں سے مذاکرات کرے گا۔ اس جرگے میں علماءاور محسود قبائل کے عمائدین شامل ہیں۔ جرگے کی قیادت ملک اکرام الدین کرینگے جبکہ جرگے میں ملک راشے خان، ملک مہتاب خان، مولانا عبدالرحیم، مولوی عصام الدین، ملک مظفر، ملک عالم شاہ اور دیگر شامل ہیں۔ قبائلی عمائدین کی کوشش تھی کہ حکومت اور طالبان کے درمیان مسائل بات چیت سے حل کیے جائیں۔ اس مقصد کیلئے عمائدین نے وفاقی حکومت کے نمائندگان سے بھی گزشتہ چند دنوں رابطے کیے تھے ۔ عمائدین کی کوششوں سے جرگہ تشکیل دیا گیا ہے۔ سجنا گروپ کی قیادت سید خان سجنا کررہے ہیں جن کے ملا فضل اللہ سے اختلافات کی بھی اطلاعات ہیں۔

سجنا گروپ

مزید :

صفحہ آخر -