راوی کے پل پر ٹریفک جام سکیورٹی رسک ہے،اقدامات کریں،آئی جی پنجاب

راوی کے پل پر ٹریفک جام سکیورٹی رسک ہے،اقدامات کریں،آئی جی پنجاب

  

لاہور(وقائع نگار خصوصی )انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، مشتاق احمد سکھیرا نے لاہور میں دریائے راوی کے پل پر مستقل ٹریفک جام کی وجہ سے لاہور میں داخل اور جانے والے شہریوں کودرپیش مشکلات کا نوٹس لیتے ہوئے CCPOلاہور، امین وینس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر دریائے راوی پر ٹریفک کے بہاؤ میں روانی کے اقدامات کریں ۔آئی جی پنجاب نے سی سی پی او کو یہ بھی ہدایات دی ہیں کہ وہ راوی کے پل پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لئے تمام آنے اور جانے والی ہر قسم گاڑیوں ،ٹرکو ں ، ٹرالوں، بسوں ،کاروں اور موٹر سائیکلوں کی الگ الگ لینز کا تعین کریں اور ایک سپیشل لین متعین کریں۔ ٹریفک میں رکاوٹ سیکیورٹی رسک بھی ہو سکتی ہے اس لئے ان تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے تا کہ شہری بغیر کسی تکلیف کے شہر میں داخل اور باہر جا سکیں

مزید :

صفحہ آخر -