جمعیت علماءپاکستان نے انقلاب نظام مصطفٰی تحریک کاعلان کردیا
لاہور( سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءپاکستان نے انقلاب نظام مصطفےٰ ﷺ تحریک کاعلان کردیا، چاروں صوبوں میں کنونشنز کی تاریخوں کا اعلان کراچی میں 25جنوری کو مزارقائد پر انقلاب نظام مصطفےٰ ﷺ کانفرنس ہوگی، جمعیت علماءپاکستان (نورانی)کے صدراورملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے پیر سید محفوظ مشہدی ،شبیر ابو طالب ،مولانا غلام شبیر ،محمد خان لغاری ، ایوب خان ایڈوکیٹ، ڈاکٹر یونس دانش ودیگر کے ہمراہ مرکزی مجلس شوری ٰ کے اجلاس کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عاقبت نا اندیش حکمرانوں کی وجہ سے ملک کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے، جن ممالک سے پاکستان کی سرحدیں ملتی ہیں ان سے کشیدہ حالات ہیںبلکہ برادراسلامی ملک ایران سے حالات اتنے کشیدہ ہوچکے ہیں کہ ایک دوسرے کے سفیروں کو بلا کر احتجاج کررہے ہیں،داعش کی جانب سے صحابہءکرام کے مزارات کو نشانہ بنایاجارہاہے اورکعبة اللہ پر بھی قبضہ کرنے کا دعویٰ کیاہے وہ انتہائی تشویش کا باعث اس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، داعش کے نام سے کراچی کے درودیوار پر چاکنگ ہورہی ہے مگرافسوس ہماری ایجنسیاں حکمران اور ادارے اب تک ان کی گرفت میں ناکام ہیں، ہم نے اس سلسلے میں علماءکرام کے ہمراہ میاں نوازشریف سے ملاقات کرکے انہیں بتاےاتھاکہ آپ علماءسے تعاون کریں،ہم نے انہیں بتاےاکہ ہمارے پندرہ سے زائد علماءبلوچستان میں شہید کئے جاچکے ہیں،لاہورمیں اہلسنّت کے جیدعالم ڈاکٹرسرفرزازاحمدنعیمی پرخودکش حملہ ہوامگر علماءکے قاتلوں کو آج تک گرفتارنہیں کیاجاسکاجو لمحہءفکریہ ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف ملکی حالات پر توجہ دیں۔
تحریک اعلان