محرم الحرام ‘آئی جی ریلوے کاریلوے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

محرم الحرام ‘آئی جی ریلوے کاریلوے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم

  

لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس ترجمان کے مطابق محرم الحرام کے پیش نظر ریلوے پولیس کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سینٹرل پولیس سے جاری مراسلہ میں آئی جی ریلوے پولیس نے تمام ایس پیزکو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ محرم الحرام کے دنوں میں ریلوے پولیس کو ہائی الرٹ رکھا جائے ۔ ریلوے حدود میں واقع امام بارگاہ ، مسجد ، چرچ ، گردوارے ، ریلوے تنصیبات ا ور ریلوے ٹریک کے لئے سخت حفاظتی انتظامات کئے جائیں ۔ اس سلسلہ میں ضلعی پولیس سے رابطہ رکھا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری طور پر مدد کے لئے بلایا جائے ۔ ایک جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جائے جس میں ملازمان کی بائی نیم ڈیوٹی لگائی جائے اور ہر صورت حال کی خبر لمحہ بہ لمحہ سینٹرل پولیس کنٹرول پر نوٹ کروائی جائے ۔ خاص کر ریلوے حدود میں امام بارگاہ اور جلوسوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو

مزید :

صفحہ آخر -