محرم الحرام ، خیبرپختونخوا کے پنجاب سے ملحقہ سرحدی علاقوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ

محرم الحرام ، خیبرپختونخوا کے پنجاب سے ملحقہ سرحدی علاقوں پر سکیورٹی ہائی ...

  

حیدر آباد ٹاﺅن(اے این این) محرم الحرام کے دوران مشتبہ افراد پرکڑی نظر رکھنے کیلئے خیبرپختونخوا کے پنجاب سے ملحقہ سرحدی علاقوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرون کیمرے کی مدد سے نگرانی شروع کر دی گئی، دہشت گرد خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخلے کی کوشش کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے احکامات کے بعد ڈی آئی جی سرگودھا ریجن احمد اسحاق جہانگیر کے حکم پر ضلع میانوالی اور ضلع بھکر کے ایسے سرحدی اور دریائی راستوں جو صوبہ خیبر پختونخواہ سے ملتے ہیں کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی‘ ضلعی پولیس اور پٹرولنگ پولیس کی چیک پوسٹوں پر تعینات پولیس کے افسران اور اہلکاروں کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی تلاشی اور دریائی راستوں سے کشتی رانی کے ذریعے آنے جانے والوں کی چیکنگ کا بھی حکم دے دیا گیا ہے‘ صوبہ کے پی کے سے ملحقہ پنجاب کے سرحدی علاقوں کی پوسٹوں پر جدید کیمروں اور فضائی نگرانی کے لئے ڈرون کیمرہ کی مدد سے بھی مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا ہے‘ اسی طرح محرم الحرام میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر پولیس کو غیر ملکی افراد کی سکیورٹی بڑھانے کا بھی حکم دیا گیا ہے‘

سکیورٹی ہائی الرٹ

مزید :

صفحہ آخر -