مہاجر لفظ کو ہدف تنقید بنانے پر متحدہ احتجاج میں حق بجانب ہے ،ظہیر الدین

مہاجر لفظ کو ہدف تنقید بنانے پر متحدہ احتجاج میں حق بجانب ہے ،ظہیر الدین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خصوصی رپورٹ )مسلم لیگ (ق)پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ظہیر الدین خاں نے کہا ہے کہ مہاجر لفظ کو ہدف تنقید بنانے پر ایم کیو ایم احتجاج میں حق بجانب ہے کسی بھی سیاسی رہنما کو الفاظ کے چناﺅ اور ادائیگی میں احتیاط سے کام لینا چاہیے ۔ نبی اکرم نے بھی ہجرت کی اور سید المہاجرین کہلائے ، کسی قسم کے لسانی اور ذات پات اور حسب نصب کے تعصب کی پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تشکیل اور اس کی تعمیر میں مہاجر پاکستانیوں کا ایک تاریخی کردار ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ سید خورشید شاہ کو ایم کیو ایم کے تحفظات کا ازالہ کرنا چاہیے ۔
ظہیر الدین

مزید :

صفحہ آخر -