نیپرا نے عوام کو بجلی کا ایک اور ”جھٹکا “دے دیا

نیپرا نے عوام کو بجلی کا ایک اور ”جھٹکا “دے دیا
نیپرا نے عوام کو بجلی کا ایک اور ”جھٹکا “دے دیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے عوام پر ایک اور بم گراتے ہوئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمت میں 52 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، قیمتوں میں حالیہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد کیا گیا ہے اور اس کی وصولی عوام سے آئندہ ماہ کی جائے گی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافہ کے الیکٹرک اور پچاس یونٹ استعمال کرنے والوں کے علاوہ ملک کی تمام بجلی تقسیم کارکمپنیو ں پرہوگا۔

مزید :

بزنس -