زرداری سے الیکشن فکس ہونیکا سن کرپاﺅں تلے زمین نکل گئی: عامر ڈوگر

زرداری سے الیکشن فکس ہونیکا سن کرپاﺅں تلے زمین نکل گئی: عامر ڈوگر
زرداری سے الیکشن فکس ہونیکا سن کرپاﺅں تلے زمین نکل گئی: عامر ڈوگر

  

ملتان (ویب ڈیسک) ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 میں ضمنی انتخاب جیتنے والے آزاد امیدوار عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری سے الیکشن فکس ہونیکا سن کرانکے پاﺅں تلے زمین نکل گئی تھی ۔

 ایک انٹرویو میں عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ انکے حلقے کے لوگ ”گو نواز گو“ کے نعرے پر ہی انہیں الیکشن لڑانا چاہتے تھے، جب اعتزاز احسن 2013ءمیں ہونے والے عام انتخابات میں پارٹی کی شکست کا جائزہ لے رہے تھے تو اس اجلاس میں زرداری نے کہا کہ الیکشن 2013ءفکسڈ تھا جس پر انکے پاﺅں کے نیچے سے زمین نکل گئی اور وہ خاصا دلبرداشتہ ہوکر آصف زرداری سے بولے کہ اسطرح تو پیپلز پارٹی کی پنجاب میں سیاست ختم ہو جائے گی۔ آصف زرداری نے انہیں کہا کہ سیاست سیکھو،سکھاﺅ نہیں۔

مزید :

ملتان -